بے گھر کیا گیا تو کس اداکار نے ساتھ دیا؟ لیلیٰ نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ جب گھر سے بے گھر کیا تو اداکار احسن خان نے ساتھ دیا تھا۔ پاکستانی شوبز سے وابستہ ماضی کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد زندگی پہلے جیسی نہیں رہی، وہ عرش سے فرش […]

 0  3
بے گھر کیا گیا تو کس اداکار نے ساتھ دیا؟ لیلیٰ نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ جب گھر سے بے گھر کیا تو اداکار احسن خان نے ساتھ دیا تھا۔

پاکستانی شوبز سے وابستہ ماضی کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ کے انتقال کے بعد زندگی پہلے جیسی نہیں رہی، وہ عرش سے فرش پر آگئی لیکن اس دوران صرف ساحر لودھی، شائستہ اور احسن خان نے ان کا ساتھ دیا۔

حال ہی میں پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں بہت سے فنکاروں کے ساتھ اچھی دوستی ہے، اداکارہ میرا جی سے گہرے تعلقات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 10 سال قبل والدہ کے انتقال کے بعد سے ہی میری زندگی کا زوال شروع ہوگیا ایک کے بعد دوسرا پیارا اور مال دولت سب کچھ چلا گیا۔

انہوں نے نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا اصل نام سائرہ ہے، لیلیٰ شوبز کا نام ہے، والدہ کے انتقال کے بعد نیم پاگل ہوگئی تھی، علاج کروانے کے بعد بہتر ہوئی اور پھر 3 یا ساڑھے 3 برس بعد ان کے بھائی، میک اپ آرٹسٹ اور ڈائریکٹر عمر کا اچانک انتقال ہوگیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بھائی کو زہر دیا گیا، جس کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج رہے، لیکن جانبر نہ ہوسکے۔

لیلیٰ کا کہنا ہے کہ چھوٹا بھائی بیٹے کی طرح تھا، وہ بھی استھما کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل محض 22 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں کورونا کے دور میں ان کے والد بھی انتقال کر گئے، جس کے بعد ان سے ان کا گھر اور کروڑوں روپے کی گاڑیاں سب چھن گیا۔

لیلیٰ نے گھر اور گاڑیوں کے حوالے سے مزید وضاحت دینے سے گریز کیا لیکن یہ بتایا کہ اہل خانہ کے انتقال کے بعد ان سے گھر اور گاڑیاں چھین کر ایک ہی دن میں انہیں بنگلے سے سڑک پر لا کھڑا کردیا گیا۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس عرصے میں شوبز کے بہت سے فنکار اچھے دوست تھے لیکن مشکل وقت میں ساحر لودھی، شائستہ اور احسن خان نے ان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد ساحر لودھی اور شائستہ ہی مجھے دوبارہ اسکرین پر لے کر آئے جبکہ احسن خان نے اس وقت ساتھ دیا جب مجھے گھر سے بے گھر کردیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow