بیٹے کو اسکول سے لانے والا باپ بیل کے حملے میں ہلاک

بھارتی دارالحکومت دہلی میں آوارہ بیل کے حملے میں 42 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے خانپور کے رہائشی سبھاش کمار جھا کو بیل نے ٹکر مار کر نیچے گرایا پھر اسے لاتوں سے کچل ڈالا۔ سبھاش کمار بیٹے کو لینے کالکاجی ایکسٹینشن میں سینٹ جارج اسکول پہنچے […]

 0  5
بیٹے کو اسکول سے لانے والا باپ بیل کے حملے میں ہلاک

بھارتی دارالحکومت دہلی میں آوارہ بیل کے حملے میں 42 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے علاقے خانپور کے رہائشی سبھاش کمار جھا کو بیل نے ٹکر مار کر نیچے گرایا پھر اسے لاتوں سے کچل ڈالا۔

سبھاش کمار بیٹے کو لینے کالکاجی ایکسٹینشن میں سینٹ جارج اسکول پہنچے تھے، عقب سے آوارہ پھرنے والے بیل نے حملہ کردیا۔

بیٹے نے باپ کی جان بچانے کے لیے لوگوں کو پکارا، قریب کھڑے لوگوں نے بیل کو لاٹھیوں سے مارنے کی کوشش کی لیکن جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ دیولی موڑ میں جسپال مارٹ کے قریب صبح تقریبا گیارہ بجکر 45 منٹ پر پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو بترا اسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا، سبھاش کمار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow