بھارت میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کروادی گئی

بھارت میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کروادی گئی بھارت میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیچر متعارف کروادی گئی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک شہر میں اسکول نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کردہ ٹیچر ‘ آئرس’ کو متعارف کروائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئرس ... Read more

 0  7
بھارت میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کروادی گئی

بھارت میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کروادی گئی

بھارت میں پہلی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیچر متعارف کروادی گئی ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے ایک شہر میں اسکول نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کردہ ٹیچر ‘ آئرس’ کو متعارف کروائی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئرس بھارت کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیچر ہے اور اسے مشہور ٹیک کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیچر 3 زبانیں بول سکتی ہے اور طلبا کے مشکل سوالات کے جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

ربورٹ ٹیچر تیار کرنے والی کمپنی نے انسٹاگرام پر آئرس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ بچوں کے ساتھ کلاس روم میں موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ربورٹ ٹیچر کلاس روم میں موجود بچوں سے ہاتھ ملاتی ہیں جبکہ انہوں نے جامنی اور گلابی رنگ کی ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow