بغیر سم اور نیٹ ورک کے کال کرنا ممکن
فون کال کرنے کے لیے سم اور نیٹ ورک کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت جلد بغیر سم اور نیٹ ورک کے کال کرنا ممکن ہوگا۔ بھارت میں سرکاری ٹیلی کام کمپنی ’بی ایس این ایل‘ نے حال ہی میں انڈین موبائل کانگریس میں اپنا نیا لوگو اور سلوگن […]
فون کال کرنے کے لیے سم اور نیٹ ورک کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت جلد بغیر سم اور نیٹ ورک کے کال کرنا ممکن ہوگا۔
بھارت میں سرکاری ٹیلی کام کمپنی ’بی ایس این ایل‘ نے حال ہی میں انڈین موبائل کانگریس میں اپنا نیا لوگو اور سلوگن لانچ کیا ہے، کمپنی نے سات نئی سروسز شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جس کے تحت لوگ سم کارڈ اور موبائل نیٹ ورک کے بغیر بھی کال کرسکیں گے۔
بی ایس این ایل بہت جلد ڈی ٹو ڈی سروس متعارف کروائے گی جس کے بعد یہ سہولت حاصل کی جاسکے گی۔۔
بی ایس این ایل کی ڈی ٹو ڈی سروس کے ساتھ لوگ سیٹلائٹ کے ذریعے کال کرنے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس میں لوگ بغیر کسی سم کارڈ اور موبائل نیٹ ورک کے کال کر سکیں گے، یہ سہولت ان علاقوں کے لیے مفید ثابت ہوگی جہاں موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں قدرتی آفات کے دوران بھی یہ سروس بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ نیٹ ورک اکثر قدرتی آفات کے دوران کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ ایسے میں اس سروس سے لوگ استفادہ کرسکیں گے۔
بی ایس این ایل کی ڈی ٹو ڈی سروس سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرتی ہے۔ سیٹلائٹ آسمان میں بڑے ٹاورز کی طرح کام کرتے ہیں۔ وہ کالنگ کو ممکن بنانے کے لیے ایک موبائل کو دوسرے سے جوڑتے ہیں۔
فی الحال بی ایس این ایل اس سروس پر کام کررہا ہے۔ اس کے لیے بی ایس این ایل نے ویاست نامی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ویاست کمپنی سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟