بابر اعظم نے اپنا بَلّا تبدیل کر لیا!

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے اپنا بیٹ تبدیل کر لیا ہے اور وہ آج کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں نئے بلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ حالیہ کرکٹ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے اسٹار پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے سال کی تبدیلی کے ساتھ ہی اپنا بیٹ […]

 0  0
بابر اعظم نے اپنا بَلّا تبدیل کر لیا!

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے اپنا بیٹ تبدیل کر لیا ہے اور وہ آج کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں نئے بلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

حالیہ کرکٹ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار کیے جانے والے اسٹار پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے سال کی تبدیلی کے ساتھ ہی اپنا بیٹ بھی تبدیل کر لیا ہے اور وہ نئے سال کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نئے بلے کے ساتھ جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاؤن کے میدان میں اتریں گے۔

بابر اعظم جو پہلے مشہور اسپورٹس برینڈ گرے نکولز کے بیٹ کو استعمال کرتے تھے۔ آج سے وہ پاکستانی برینڈ سی اے اسپورٹس کا بیٹ استعمال کریں گے۔

 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گرے نکولز نے اپنی پوسٹ میں اسٹار قومی بیٹر کے اپنی برینڈ چھوڑنے کی تصدیق کی ہے جب کہ اسی حوالے سے سی اے اسپورٹس نے بھی انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں بابر اعظم کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔

 

سی اے سپورٹس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کنگ بابر اعظم کو سی اے فیملی میں خوش آمدید، ہمیں ان کے خود سے جڑنے پر فخر ہے۔‘

بتاتے چلیں کہ گرے نکلوز مشہور برطانوی کمپنی گریز انٹرنیشنل کا برینڈ ہے جو  1855 سے کرکٹ کا سامان تیار کر رہا ہے۔

دوسری جانب سی اے سپورٹس کا تعلق پاکستانی شہر سیالکوٹ سے ہے اور بابر اعظم سے قبل جاوید میانداد، شعیب ملک، سعید انور اور انضمام الحق جیسے بڑے پاکستانی کرکٹرز اسی کمپنی کے بیٹ استعمال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم طویل عرصے سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں اور ان کا بلا رنز نہیں اگل رہا۔ گزشتہ سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں انہوں نے نصف سنچری بنائی تھی جو ان کی دو سال بعد پہلی نصف سنچری تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow