بابر اعظم شادی کر رہے ہیں؟

بابر اعظم قومی ٹیم کے سب سے سینئر کنوارے کھلاڑی ہیں اور شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز بھی ان کی شادی سے متعلق تبصرے کرتے رہتے ہیں۔ بابر اعظم نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔ سابق […]

 0  1
بابر اعظم شادی کر رہے ہیں؟

بابر اعظم قومی ٹیم کے سب سے سینئر کنوارے کھلاڑی ہیں اور شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز بھی ان کی شادی سے متعلق تبصرے کرتے رہتے ہیں۔

بابر اعظم نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔

سابق کپتان نے اپنے استعفے کے لیے کئی وجوہات کا ذکر کیا اور اس میں سے ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ وہ اب اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، جس سے مجھے خوشی حاصل ہوتی ہے۔

بابر اعظم کے استعفے کے حوالے سے اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو با خبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے استعفے سے جو مثبت بات سامنے آئی ہے اب وہ دباؤ سے آزاد ہو کر پوری توجہ اپنی بیٹنگ پر دے سکیں گے، جس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

شاہد ہاشمی نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں یہ بات بھی کہ کہ وہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اب شادی کرنے والے ہیں اور اگر ایسا ہے تو بہت ہی اچھا ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ حتیٰ کہ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ میگا ایونٹ کے دوران اپنی ہونے والی دلہن کے لیے شاپنگ کرتے رہے۔

بابر اعظم کے بعد کپتانی کا تاج کس کے سر سج رہا ہے؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow