ایک شہر سے 10 سیکنڈز میں تین ممالک کا سفر ممکن

کم سے کم وقت میں زیادہ مقامات کی سیاحت کرنے کا شوق سب کو ہوتا ہے لیکن پھر سیاحت کے دوران وقت کی کمی آڑے آجاتی ہے پھر لوگ افسوس کرتے ہیں کہ فلاں جگہ جانے کی خواہش تھی وہاں نہیں جاسکے۔ کیا آپ یقین کریں گے کہ تین ملکوں کا سفر چند سیکنڈز میں […]

 0  2

کم سے کم وقت میں زیادہ مقامات کی سیاحت کرنے کا شوق سب کو ہوتا ہے لیکن پھر سیاحت کے دوران وقت کی کمی آڑے آجاتی ہے پھر لوگ افسوس کرتے ہیں کہ فلاں جگہ جانے کی خواہش تھی وہاں نہیں جاسکے۔

کیا آپ یقین کریں گے کہ تین ملکوں کا سفر چند سیکنڈز میں کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

جی ہاں سوئٹزرلینڈ کے شہر باسل، سوئس، فرانسیسی اور جرمن سرحدوں کے درمیان واقع ہے جو زائرین کو دس سیکنڈز میں تین ممالک کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ یورپ کے بہترین عجائبات میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے مضافات فرانس اور جرمنی دونوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

اب حال ہی میں ٹک ٹاکر نے سفر کے دوران دلچسپ پوسٹ شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جرمنی کہاں آکر مل جاتے ہیں۔

باسل ایک منفرد مقام کی حیثیت رکھتا ہے جو تینوں ممالک میں تقریبا بیک وقت داخل ہونے کا غیر معمولی تجربہ پیش کرتا ہے۔ جغرافیائی انفرادیت کے علاوہ باسل کو سوئٹزرلینڈ میں ثقافت کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow