انڈر19 ٹرائی سیریز: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو شکست دیدی
پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ٹرائی سیریز کے میچ میں سنسنسی خیز مقابلے کے بعد افغانستان انڈر19 ٹیم کو شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ہونے والے انڈر19 ٹرائی سیریز کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 244 رنز اسکور کیے، اوپنر عثمان خان اور صاحبزادہ خان […]
پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ٹرائی سیریز کے میچ میں سنسنسی خیز مقابلے کے بعد افغانستان انڈر19 ٹیم کو شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ہونے والے انڈر19 ٹرائی سیریز کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 244 رنز اسکور کیے، اوپنر عثمان خان اور صاحبزادہ خان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔
دونوں اوپنرز نے بالترتیب 77 اور 78 رنز اسکور کیے، اس کے علاوہ محمد طیب 19 اور سعد بیگ نے 15 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا، تاہم کوئی اور انڈر19 پاکستانی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
افغانستان کی طرف سے عبدالعزیز خان اور خاطر خان نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ نصیر خان معروف خیل دو پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان انڈر19 ٹیم 231 رنز پر ہم ہار گئی، گرین شرٹس کی جانب سے علی رضا اور فہم الحق نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے بالترتیب 4 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔
شکست خوردہ ٹیم افغانستان کی طرف سے اوپنر عزیراللہ نیازی 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ فیصل شینوزادہ اور نصیر خان نے 47، 47 رنز اسکور کیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟