انسٹاگرام نے ‘ فرینڈ میپ’ فیچر کی آزمائش شروع کردی
انسٹاگرام نے ‘ فرینڈ میپ’ فیچر کی آزمائش شروع کردی انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ کے ایک اور فیچر کو معمولی ردوبدل کے ساتھ پیش کیا ہے اور اسے ‘فرینڈ میپ’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت آپ اپنے دوستوں اور عزیزوں کی موجودگی کے مقام کے بارے میں جان سکیں گے۔ اسی طرح ... Read more
انسٹاگرام نے اسنیپ چیٹ کے ایک اور فیچر کو معمولی ردوبدل کے ساتھ پیش کیا ہے اور اسے ‘فرینڈ میپ’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت آپ اپنے دوستوں اور عزیزوں کی موجودگی کے مقام کے بارے میں جان سکیں گے۔
اسی طرح دنیا بھر میں آپ کے منتخب دوستوں کی لوکیشن ظاہر ہوگی اوروہیں سے پوسٹ اپ ڈیٹ ہوتی دکھائی دیں گی۔ تجزیہ کاروں نے اسے دیکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ اسنیپ چیٹ کے ایک اہم فیچر اسنیپ مین کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
اس ضمن میں بعض اہم اسکرین شاٹ بھی سامنے آئیں ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرینڈ میپ کے تحت آپ کسی بھی دوست کو کلک کرکے اس کی ایکٹو لوکیشن دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم ایک گھوسٹ موڈ بھی ہے جس کے تحت آپ دوسروں سے اپنا مقام چھپا سکتے ہیں۔ یوں آپ کی لوکیشن کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا ہے۔ تاہم یہ انکرپٹڈ ہوگا اور یوں اسے آپ کے قریبی دوست ہی دیکھ سکیں گے۔ تاہم لوکیشن اوپن کرنے کی صورت میں جب جب آپ ایپ کھولیں گے آپ کا موجودگی کا مقام اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا۔
فی الحال یہ فیچر بی ٹا ورژن میں موجود ہے اور انسٹاگرام کی مرکزی کمپنی میٹا نے نہیں بتایا ہے کہ اسے کب ریلیز کیا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟