3 سرکاری اسپتال مریضوں کو مفت ادویات پہنچانے میں ناکام

لاہور: سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے ناقص کارکردگی پر تین سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس کو ناراضی کا مراسلہ لکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 3 سرکاری اسپتال مریضوں کو مفت ادویات پہنچانے میں ناکام رہے ہیں، جس پر ناراضی کا مراسلہ ایم ڈی چلڈرن اسپتال لاہور، ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ اسپتال اور […]

 0  0
3 سرکاری اسپتال مریضوں کو مفت ادویات پہنچانے میں ناکام

لاہور: سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے ناقص کارکردگی پر تین سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس کو ناراضی کا مراسلہ لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 3 سرکاری اسپتال مریضوں کو مفت ادویات پہنچانے میں ناکام رہے ہیں، جس پر ناراضی کا مراسلہ ایم ڈی چلڈرن اسپتال لاہور، ایم ایس ساہیوال ٹیچنگ اسپتال اور ایم ایس شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کو لکھا گیا ہے۔

مراسلے میں عظمت محمود نے لکھا کہ مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے میں چلڈرن اسپتال لاہور کی کارکردگی ناقص رہی، ساہیوال ٹیچنگ اسپتال اور شیخ زائد اسپتال رحیم یار خان کی بھی مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کی کارکردگی ناقص رہی۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے ایم ایس صاحبان کو کارکردگی بہتر بنانے کی سخت ہدایت بھی جاری کی ہے۔

کراچی میں ایک بار پھر کرونا کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے

واضح رہے کہ کراچی میں مختلف سانس کی وائرل بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں، نزلہ اور کھانسی کے 30 فی صد مریض کرونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ماہر متعدی امراض ڈاؤ اسپتال پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جب کہ ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فی صد مریضوں میں کرونا مثبت آ رہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow