یونان کی ساحلی پٹی پر طلوعِ چاند کے دل کش نظارے نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، ویڈیو وائرل
یونان کی ساحلی پٹی پر چاند کے دل کش نظارے نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، اس موقع کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ یونان کی ساحلی پٹی پر خوب صورت اور دل کش چاند کا نظارہ سب کو بھا گیا، اسٹرابیری مون کے نظارے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ساحلی […]
یونان کی ساحلی پٹی پر چاند کے دل کش نظارے نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، اس موقع کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
یونان کی ساحلی پٹی پر خوب صورت اور دل کش چاند کا نظارہ سب کو بھا گیا، اسٹرابیری مون کے نظارے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ساحلی مقام پر واقع قدیم ٹیمپل کا رخ کیا اور فل مون کے دل کش نظارے کو فلم بند کیا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق زمین سے فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے عام دن کے مقابلے میں چاند زیادہ بڑا، روشن اور چمک دار دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے اس کو اسٹرابیری مون کہا جاتا ہے۔
مکمل چاند کو عام طور پر جون کے مہینے میں ’’اسٹرابیری مون‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جب بیریوں کی فصل کٹائی کے لیے بالکل تیار ہوتی ہے، جب کہ یونان کا یہ قدیم ٹیمپل 5 ویں صدی قبل مسیح میں بنایا گیا تھا، یہ سیاحوں اور چاند دیکھنے والوں کے لیے ایک مقبول مقام کیپ ساؤنین میں ایک چٹان پر واقع ہے، جہاں سے سمندر کا نظارہ کیا جاتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟