’’گھر کی چھت پر ٹنکی کی جگہ نئی کار‘‘ حیرت انگیز کارنامہ
گھر کی چھت پر پانی کی خوبصورت ٹنکیاں تو آپ نے دیکھی ہوں گی، لیکن اندرون سندھ کے ایک کاریگر نے چھت پر کار بنا کر سب کو حیران کردیا۔ جی ہاں !! اس ماہر کاریگر نے پانی کی ٹنکی پر گھومنے والی سندھی ٹوپی بنائی، اونچی عمارتوں کی چھتوں پر نت نئے ڈیزائن کی […]
گھر کی چھت پر پانی کی خوبصورت ٹنکیاں تو آپ نے دیکھی ہوں گی، لیکن اندرون سندھ کے ایک کاریگر نے چھت پر کار بنا کر سب کو حیران کردیا۔
جی ہاں !! اس ماہر کاریگر نے پانی کی ٹنکی پر گھومنے والی سندھی ٹوپی بنائی، اونچی عمارتوں کی چھتوں پر نت نئے ڈیزائن کی ٹنکی بنانے والا گل محمد شیدی گزشتہ تیس سال سے یہ کام کررہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے ذیشان خاصخیلی کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے اس ماہر کاریگر کی بنائی گئی کار نما ٹنکی دیکھ کر اصلی کار کا گمان ہوتا ہے، اس شاندار ہنر کے باوجود گل محمد شیدی کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟