گھر پر فائرنگ کے بعد سلمان خان کا مداحوں کیلیے پہلا ویڈیو پیغام جاری، کیا کہا؟
دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے گھر فائرنگ کے بعد مداحوں کے لیے پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سلمان خان کو شائقین فلم نے فلموں میں بدمعاشوں سے نمٹتے، مظلوموں کی مدد کرتے اور ہر حال میں بہادری کا […]
دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے گھر فائرنگ کے بعد مداحوں کے لیے پہلا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سلمان خان کو شائقین فلم نے فلموں میں بدمعاشوں سے نمٹتے، مظلوموں کی مدد کرتے اور ہر حال میں بہادری کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہوگا لیکن بالی ووڈ اسٹار حقیقی زندگی میں بھی بہت بہادر ہیں جس کا اظہار ان کے اپنی رہائشگاہ پر ہونے والے فائرنگ کے دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد جاری پہلے ویڈیو پیغام سے ہوتا ہے۔
کسی کے گھر پر فائرنگ ہو تو اس کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں لیکن سلمان خان نے اپنے گھر کے باہر فائرنگ کے بعد اپنے اوسان کو بحال رکھا اور اپنے مداحوں کے لیے پہلا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہیں مضبوط بننے کی تلقین کی ہے۔
اس وقت اگرچہ ان کے مداح اداکار کی سلامتی کے حوالے سے فکرمند ہیں مگر سلمان خان نے انسٹا گرام پر جاری اپنے پیغام میں موضوع کو بدل کر معاملے کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ہے۔
بالی ووڈ سپر اسٹار نے اس واقعے کے بعد پہلے ویڈیو پیغام میں اپنا ’فٹنس اکوائپمنٹس‘ کے برانڈ لانچ کا اعلان کرتے نظر آئے۔
سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنیوالے گرفتار ملزمان نے اپنے پیچھے کیا ثبوت چھوڑے؟
جس کو انہوں نے ’بینگ اسٹرانگ‘ کا نام دیا اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ ’اب میرے برانڈ کے فٹنس اکوائپمنٹس آپ سب کی دسترس میں ہیں اور اب سے آپ سب بھی مضبوط ہوجائیں‘۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟