گل زیب شوہر تبریز کے خلاف مقدمہ درج کروانے پہنچ گئیں

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں گل زیب کو شوہر عامر کے قاتل کا پتا چل گیا جس کے بعد وہ مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی (شہرام)، عائزہ خان (ماہ نور)، نوال سعید (گل زیب)، مریم نفیس، سویرا ندیم، حارث وحید (تبریز)، عماد […]

 0  3
گل زیب شوہر تبریز کے خلاف مقدمہ درج کروانے پہنچ گئیں

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں گل زیب کو شوہر عامر کے قاتل کا پتا چل گیا جس کے بعد وہ مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی (شہرام)، عائزہ خان (ماہ نور)، نوال سعید (گل زیب)، مریم نفیس، سویرا ندیم، حارث وحید (تبریز)، عماد عرفانی، زینب قیوم، نور الحسن ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ گل زیب شوہر کے قاتل اپنے دوسرے شوہر تبریز کے خلاف مقدمہ درج کروانے پہنچتی ہیں لیکن ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیتی ہے۔

وہ پولیس کو ثبوت کے طور پر بیگ بھی دکھادیتی ہیں اور انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں۔

پولیس ان سے سوال کرتی ہے کہ تبریز کی عامر سے کیا دشمنی تھی جس پر وہ پولیس کو کہتی ہیں کہ یہ میرا کام نہیں آپ ان سے پوچھیں گے۔

گل زیب کہتی ہیں کہ میں اس انسان کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتی ہوں لیکن پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے انہیں اس کے مرتبے اور جان بچانے کے لیے کہا جاتا ہے۔

کیا گل زیب اپنے شوہر کو انصاف دلا پائیں گی؟ کیا تبریز کی سچائی سب کے سامنے آجائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ’جان جہاں‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow