کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: رائن ریکلٹن کی پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری

جنوبی افریقی بلے باز رائن ریکلٹن نے پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری جڑ دی۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن 28 سالہ بیٹر رائن ریکلٹن اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو گئے، انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کر لی ہے۔ رائن ریکلٹن نے […]

 0  0
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: رائن ریکلٹن کی پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری

جنوبی افریقی بلے باز رائن ریکلٹن نے پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری جڑ دی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن 28 سالہ بیٹر رائن ریکلٹن اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو گئے، انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کر لی ہے۔

رائن ریکلٹن نے ڈبل سنچری 266 گیندوں پر اسکور کی ہے، ڈبل سنچری میں ایک چھکا اور 24 چوکے شامل رہے، رائن ریکلٹن پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بنانے والے چوتھے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کی پوزیشن ریکلٹن کی شان دار بیٹنگ کی بدولت مستحکم ہو گئی ہے، ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 400 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، کپتان ٹیمبا باووما 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

محمد عباس اور سلمان علی آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔

پاکستان کو بڑا دھچکا، صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے باہر

گزشتہ روز کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستانی بولرز کے لیے امتحان ثابت ہوا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی، پہلی گیند پر مارکرم بال بال بچے، تاہم اوپنرز نے 61 رنز کا آغاز دیا، سیشن ختم ہونے تک پاکستان نے 3 وکٹیں اڑائیں، پھر میزبان ٹیم نے کم بیک کیا، اور ریکلٹن اور باووما کے بیٹ رنز اگلتے رہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow