کینسر میں مبتلا حنا خان نے اپنا سر منڈوالیا، دلخراش ویڈیو وائرل
بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے بال کٹوانے کے بعد اپنا سر بھی مونڈ لیا ہے۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 36 سالہ اداکارہ حنا خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں اپنے سر کے بال خود مونڈتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں حنا […]
بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے بال کٹوانے کے بعد اپنا سر بھی مونڈ لیا ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 36 سالہ اداکارہ حنا خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں اپنے سر کے بال خود مونڈتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں حنا خان نے چند تصاویر بھی شامل کیں جس میں انکے سر سے بڑی تعداد میں جھڑے ہوئے بال دیکھے جاسکتے ہیں، کینسر کی تشخیص کے بعد انہوں نے اپنے خوبصورت بال کٹوالیے تھے تاہم اب بال جھڑنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے سر پر ٹریمر چلا لیا۔
اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ’آپ کسی بھی بیماری کو اس صورت میں ہی جیت سکتے ہیں جب آپ خود کو گلے لگائیں گے، اور اسے فراخدلی سے قبول کریں گے، میں نے اس جنگ میں ملنے والے نشانات کو قبول کرنے کا انتخاب کیا، کیوں کہ ایسی جنگ کے دوران اگر آپ خود کو گلے لگا لیتے ہیں، تو آپ جلد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
حنا خان نے کہا کہ میں اس عمل سے نہیں گزرنا چاہتی کہ جب بھی میں اپنے بالوں میں ہاتھ لگاؤں اور بالوں کا ایک گچھا میرے ہاتھ میں آجائے لیکن جو میرے ہاتھ میں ہے وہ یہ ہے کہ میں اس سے بچنے کیلئے گنجے ہونے کا فیصلہ کیا کیوںکہ روز روز بالوں کو جھڑتا دیکھنا ایک تکلیف دہ عمل ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ’ اپنے بالوں کو اس طرح روز جھڑتے ہوئے دیکھا ایک تکلیف دہ عمل تھا جس سے میں مزید ڈپریشن کا شکار ہورہی تھی، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ میری ذہنی صحت میرے اپنے ہاتھ میں ہے اور میں ہر وہ کام کروں گی جس سے میں اپنی ذہنی صحت کو بہتر بناسکوں‘۔
اداکارہ حنا خان نے کہا کہ اگر جسمانی صحت کو بہتر رکھنا ہے تو اس سے پہلے ذہنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا، جو میرے ہاتھ میں ہے اور میں یہ ہی چاہتی ہوں کہ اس جنگ کے دوران میں کسی ذہنی پریشانی یا دباؤ سے نہ گزروں، جسمانی طور پر تکلیف ہوگی جو مجھے برداشت کرنا ہوگی اور ذہنی طور پر مطمئین رہنے کے لیے میں اپنے بال منڈوا رہی ہوں۔
اداکارہ نے کینسر میں مبتلا دیگر خواتین کو بھی یہ ہی مشورہ دیا کہ اس سے قبل کہ آپ اپنے گرتے بالوں کو دیکھ کر پریشان ہوں انہیں کاٹ لیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے دیکھ رہے ہیں، یاد رکھیں آپ ہر حال میں خوبصورت ہیں، بس خود سے مطمئن رہیں، اس کے بعد حنا خان نے اللہ کا نام لیکر اپنے سر پر ٹرمر چلا دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟