کیا گووندا اور کرشنا کے درمیان جھگڑا ختم ہوگیا؟ ویڈیو وائرل
کیا بالی ووڈ اداکار گووندا اور اُن کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کے درمیان 8 سالہ لڑائی کا خاتمہ ہوگیا؟ بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشک اور اُن کے ماما اداکار گووندا کے درمیان 8 برس سے لڑائی چل رہی ہے، دونوں ہی کے مداح اس چپقلش سے واقف ہیں، تاہم ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان […]
کیا بالی ووڈ اداکار گووندا اور اُن کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کے درمیان 8 سالہ لڑائی کا خاتمہ ہوگیا؟
بھارتی کامیڈین کرشنا ابھیشک اور اُن کے ماما اداکار گووندا کے درمیان 8 برس سے لڑائی چل رہی ہے، دونوں ہی کے مداح اس چپقلش سے واقف ہیں، تاہم ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان اب تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار گووندا نے کرشنا ابھیشیک کی بہن اور اپنی بھتیجی آرتی سنگھ کی شادی میں شرکت کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے۔
سوشل ویڈیو پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار گووندا اور کرشنا کو کہی بھی ساتھ نہیں دیکھا گیا لیکن چچا اور بھتیجے کے درمیان برسوں سے جاری جھگڑے کے بعد گووندا کی شادی میں شرکت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار گووندا نے بلیک کلر کا سوٹ پہنا ہوا ہے، جبکہ کرشنا نے وائٹ کلر کی شیروانی پہن رکھی ہے۔
کرشنا اور ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ نے وہاں گووندا کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا، کشمیرا نے اسی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ گوندا نے شادی میں شرکت کی۔
دوسری جانب کرشنا نے یہ کہا ’’ماما آئے بہت خوشی ہوئی، ہم انہیں اس تقریب میں دیکھ کر بہت خوش ہیں ان نے ہمارا دل کا رشتہ ہے‘‘۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟