کیا سوناکشی کی فیملی ظہیر اقبال سے شادی کے خلاف ہے؟

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور  ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔   بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور  ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد شادی کی خبریں زیرِ […]

 0  2
کیا سوناکشی کی فیملی ظہیر اقبال سے شادی کے خلاف ہے؟

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور  ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

  بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور  ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں تاہم والد اور بھائی کے ردعمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی فیملی مختلف مذہب ہونے کی وجہ سے ظہیر اقبال سے شادی کے خلاف ہے۔

ماضی کے مشہور سابق اداکار شتروگھن سنہا کے صاحبزادے لَو سنہا سے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بہن کی شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

’یہ بہت مضحکہ خیز ۔۔۔‘ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر کیا کہا؟ (arynews.tv)

جس پر لَو سنہا کا کہنا تھا کہ ’میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا، اگر آپ اس سوال کے لیے سوناکشی یا دوسرے شخص سے رابطہ کریں تو بہتر ہے، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میرے پاس اس معاملے پر کہنے کو کچھ نہیں ہے‘۔

دوسری جانب ایک انٹرویو کے دوران شتروگھن سنہا کا اپنی بیٹی کی  شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی تک مجھے اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں، جب مجھے بتایا جائے گا تو میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گا۔

شتروگھن سنہا نے مزید کہا تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد میں ابھی دہلی میں ہوں، اپنی بیٹی کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی، سوناکشی نے مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بھارتی شوبز انڈسٹری کی یہ جوڑی اب رواں ماہ 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow