کیا سومونا چکرورتی کو کپل شرما شو سے زبردستی نکالا گیا؟
ممبئی: بھارتی اداکارہ سومونا چکرورتی نے نیٹ فلکس پر شائع ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سے زبردستی نکالے جانے کی خبروں پر اہم بیان جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سومونا چکرورتی بہت جلد خطروں کے کھلاڑی 14 میں نظر آئیں گی۔ حال ہی میں انہوں نے کپل شرما شو سے برطرف کرنے کی […]
ممبئی: بھارتی اداکارہ سومونا چکرورتی نے نیٹ فلکس پر شائع ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سے زبردستی نکالے جانے کی خبروں پر اہم بیان جاری کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سومونا چکرورتی بہت جلد خطروں کے کھلاڑی 14 میں نظر آئیں گی۔ حال ہی میں انہوں نے کپل شرما شو سے برطرف کرنے کی خبروں پر ردعمل دیا۔
ایک انٹرویو میں سومونا چکرورتی نے کہا کہ میں نے کپل شرما شو سے استعفیٰ دیا ہے اور نہ ہی مجھے زبردستی نکالا گیا ہے، میرے اور کپل شرما کے تعلقات خوشگوار ہیں۔
سومونا چکرورتی نے کہا کہ میں اس بارے میں بار بار آگاہ کر چکی ہوں، میں شو کا حصہ تھی جو گزشتہ سال جولائی میں اپنے اختتام کو پہنچا، اس کے بعد ہم سب نے انفرادی طور پر دوسرے پروجیکٹس کو سائن کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب میں خطروں کے کھلاڑی کا حصہ ہوں جبکہ کپل شرما دوسرا شو کر رہے ہیں، میں ان سے ناراض کیوں ہوں گی؟ ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے جس کے بعد میں رومانیہ چلی گئی تھی۔
مئی میں سومونا چکرورتی نے نیٹ فلکس کے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا حصہ نہ ہونے کی اصل وجہ بتائی تھی۔ انٹرویو میں جب ان سے نئے شو سے غیر حاضر ہونے کی وجہ پوچھی گئی تھی تو انہوں نے بتایا تھا کہ میرے پاس بھی اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جس شو کا حصہ تھی وہ پچھلے سال جولائی میں اپنے اختتام کو پہنچ گیا اور تب سے میں اپنے راستے پر ہوں جہاں خود اپنا کام کر رہی ہوں اور لوگوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔
انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کو نئے شو میں بہت یاد کرتے ہیں، مجھے یقین ہے مداح یاد کرتے ہوں گے کیونکہ میں نے ان کے پیغامات دیکھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال جب میں لندن میں تھی تو بہت سے لوگوں نے بتایا کہ ہم آپ کے فین ہیں، ان کی محبت دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟