کھیل کے میدان سے بھارت کیلیے انتہائی بُری خبر، ورلڈ کپ اور چیمپئن شپ سے باہر

بھارت جو اپنی بڑی آبادی اور کثیر کمائی کے باعث کھیلوں کی دنیا کا چوہدری بننے کا خواہاں ہے اب اس کے لیے کھیل کے میدان سے ہی بری خبر ہے۔ بھارت کی کبڈی ٹیم پر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد وہ نہ صرف انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن […]

 0  3
کھیل کے میدان سے بھارت کیلیے انتہائی بُری خبر، ورلڈ کپ اور چیمپئن شپ سے باہر

بھارت جو اپنی بڑی آبادی اور کثیر کمائی کے باعث کھیلوں کی دنیا کا چوہدری بننے کا خواہاں ہے اب اس کے لیے کھیل کے میدان سے ہی بری خبر ہے۔

بھارت کی کبڈی ٹیم پر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد وہ نہ صرف انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ بلکہ ورلڈ کپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی۔

asian kabaddi federation

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کبڈی ٹیم پر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی لگانے کا بڑا فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا اور سیکریٹری ایشین کبڈی فیڈریشن  نے بھارتی ٹیم کے خلاف اس انتہائی اقدام کی وجہ کبڈی فیڈریشن  کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینا قرار دیا ہے۔

سیکریٹری ایشین کبڈی فیڈریشن سرور رانا کا کہنا ہے کہ بھارت کبڈی حکام کو اس حوالے سے کئی مرتبہ یاد دہانی کرائی گئی مگر منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیے گئے۔

ایشین کبڈی فیڈریشن کے مطابق منتخب باڈی کو اختیارات نہ دیے جانے تک بھارتی ٹیم کے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow