کوہلی اور گمبھیر ایک میچ کے دوران دو بار بغلگیر ہوگئے! ویڈیو وائرل

اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کی لڑائی سے تو سب واقف ہیں، تاہم آئی پی ایل میچ کے دوران دونوں دو بار گلے ملتے نظر آئے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ماضی میں ہونے والی لڑائی کے بعد اب بھی سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان سب کچھ نہیں […]

 0  2
کوہلی اور گمبھیر ایک میچ کے دوران دو بار بغلگیر ہوگئے! ویڈیو وائرل

اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر کی لڑائی سے تو سب واقف ہیں، تاہم آئی پی ایل میچ کے دوران دونوں دو بار گلے ملتے نظر آئے۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ماضی میں ہونے والی لڑائی کے بعد اب بھی سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان سب کچھ نہیں بدلا۔ کولکتہ اور بنگلورو کے میچ کے دوران جمعہ کو دونوں دوسری بار ایک دوسرے کو گلے لگاتے نظر آئے مگر اس میں زیادہ گرمجوشی نظر نہیں آئی۔

کولکتہ اور بنگلورو کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل براڈکاسٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے گوتم گمبھیر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ہمیشہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم کو ہرانا چاہتے ہیں۔

آئی پی ایل میں جمعہ کو ہونے والے میچ میں مینٹور گمبھیر کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آر سی بی کو 7 وکٹوں سے مات دی تھی اور گوتم کی خواہش کو پورا کیا تھا۔ بنگلورو کی ٹیم آئی پی ایل 2024 میں ہوم گراؤنڈ پر کوئی میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بھی بنی تھی۔

سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایک ٹیم کو میں ہمیشہ ہر بار ہرانا چاہتا ہوں اور شاید میرے خوابوں میں بھی وہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک ہائی پروفائل اور شاندار ٹیم ہے جس کے اسکواڈ میں کرس گیل، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز جیسے پلیئرز موجود رہے ہیں

گوتم گمبھیر نے کہا کہ تاہم وہ اب تک کچھ نہیں جیت سکے، لیکن پھر بھی میں سوچتا ہوں کہ وہ سب کچھ جیت گئے کیوں کہ ان کے کھیلنے کا انداز الگ ہے اور وہ مضبوط ٹیم ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow