کراٹے کومبیٹ مقابلہ: شاہ زیب رند نے بھارتی رانا سنگھ کو چت کردیا

پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو چت کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو […]

 0  4
کراٹے کومبیٹ مقابلہ: شاہ زیب رند نے بھارتی رانا سنگھ کو چت کردیا

پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو چت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیت لیا، فیصلہ کن فائٹ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو چت کردیا۔

پہلے پریس کانفرنس میں گالیاں دینے پر تھپڑ جڑ دیا اور اب رِنگ میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو مکوں سے ناک آؤٹ کردیا۔

دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ میں شاہ زیب نے میچ کے آغاز میں ہی رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا، جبکہ پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے پوون گپتا کو ناک آؤٹ کیا تھا۔

دوسری فائٹ میں پاکستان کے فیضان خان بھارت کے ہمانشو کوشک سے شکست کھا گئے، پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلہ 1-2 سے اپنے نام کرلیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow