کرائم پیٹرول کی اداکارہ نے محبت کی خاطر ساڑھے تین سالہ بچے کو اغوا کرلیا
بھارت کے مشہور ٹی وی کرائم شو کی اداکارہ نے محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنے محبوب کے ساڑھے تین سالہ بھانجے کو اغوا کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائم پیٹرول کی اداکارہ شبرین کو بچے کو اغوا کرنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ کے بھانجے کو […]
بھارت کے مشہور ٹی وی کرائم شو کی اداکارہ نے محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنے محبوب کے ساڑھے تین سالہ بھانجے کو اغوا کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائم پیٹرول کی اداکارہ شبرین کو بچے کو اغوا کرنے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ کے بھانجے کو اغوا کیا تھا، ماہراشٹرا پولیس نے انھیں اتوار 20 اکتوبر کو حراست میں لیا۔
شبرین پر الزام تھا کہ انھوں نے ضلع پھالگر کے رہائشی ساڑھے تین سالہ بچے کو اغوا کیا ہے، پولیس نے تفتیش کی تھی یہ راز کھلا کہ وہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے محبت برجیش سنگھ کا بھانجا ہے۔
برجیش سنگھ کی فیملی کمیونٹی مختلف ہونے کی وجہ سے شبرین کے ساتھ شادی کی مخالف تھی اس وجہ سے کرائم پٹرول کی اداکارہ کو ان پر غصہ تھا۔
اداکارہ نے چھوٹے بچے پرنس کو اسکے اسکول سے اغوا کیا، پولیس کے مطابق شبرین نے ساڑھے تین سالہ پرنس کو اسکول سے ہفتے کی صبح اغوا کیا تھا۔
شبرین نے اسکول انتظامیہ کو بتایا کہ وہ بچے کو میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے لینے آئی ہے، جب پرنس دوپہر تک گھر نہیں آیا اور اہلخانہ نے انکوائری کی تو پتا چلا کہ اسے تو شبرینہ لے گئی ہے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی شواہد سامنے آنے کے بعد پوچھ گوچھ کی تو پتا چلا کہ بچے پرنس کو ایک فلیٹ میں رکھا گیا تھا جہاں سے پولیس نے اسے بازیاب کرایا اور شبرین کو گرفتار کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟