کبوتروں کی مدد سے ڈکیت نے 50 گھروں کا صفایا کردیا
بھارت میں کبوتروں کے ذریعے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں سٹی مارکیٹ پولیس نے کبوتروں کی مدد سے بند مکانات کا پتہ لگا کر تقریباً 50 ڈکیتیوں کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم جس کی شناخت منجوناتھ عرف […]
بھارت میں کبوتروں کے ذریعے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں سٹی مارکیٹ پولیس نے کبوتروں کی مدد سے بند مکانات کا پتہ لگا کر تقریباً 50 ڈکیتیوں کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم جس کی شناخت منجوناتھ عرف پریوالا منجا کے طور پر ہوئی ہے اس کے قبضے میں 30 لاکھ روپے کا 475 گرام مسروقہ سونا اور ایک اسکوٹر پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔
38 سالہ ملزم نے کبوتروں کو بند گھروں کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا، وہ کبوتروں کا ایک جوڑا اپنے ساتھ لے کر گھر کی تلاشی لیتا جہاں مالکان موجود نہیں ہوتے تھے۔
اس کا بنیادی ہدف کثیر المنزلہ عمارتیں ہوتی تھیں اور جن میں سکیورٹی گارڈز موجود نہیں تھے۔
منجوناتھ کبوتر چھوڑتا تھا جو عمارتوں کے اوپر بیٹھتے تھے اس کے بعد، وہ بند فلیٹ اور اپارٹمنٹس تلاش کرتے ہوئے سیڑھیاں چڑھتا، کوئی اس سے سوال کرتا تو کہتا کہ وہ کبوتر کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس عمل کے دوران اگر اسے ایک بند مکان نظر آتا تو وہ فوراً واردات انجام دیتا۔
واردات انجام دیتے ہوئے اس نے لوہے کی سلاخ کا استعمال کرتے ہوئے کئی گھروں کے دروازے توڑے پھر اسی راڈ سے الماریوں کو توڑ کر نقدی و زیورات چرائے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کی گرفتاریوں کی تاریخ ہے لیکن جب بھی وہ ضمانت پر رہا ہوا تو دوبارہ ڈکیتیاں کرتا رہا۔
پولیس نے کہا کہ وہ اکیلے کام کرتا تھا اور ہوسور میں چوری شدہ قیمتی سامان کو ٹھکانے لگاتا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟