ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرادی

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کے بعد سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار کردیا ہے۔ سابق ویسٹ انڈین کپتان پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم انہوں نے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی […]

 0  3
ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرادی

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کے بعد سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار کردیا ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم انہوں نے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پی سی بی کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ڈیرن سیمی کے انکار کی وجہ ان کا ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ ہے، وہ ویسٹ انڈین ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم میں بطور کوچ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کوچ شین واٹسن نے بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا پی سی بی نے شین واٹسن کیساتھ کوچنگ سے متعلق بات چیت کی تھی، سابق آسٹریلوی کرکٹر کے خاندانی اور پہلے سے طے شدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں آڑے آگئی وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں، وہ پی ایس ایل میں ٹیم کوئٹہ کی کوچنگ کے بعد واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات آئندہ ماہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے ہو رہی ہے جس کے بعد قومی ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سے بھی سیریز کھیلنی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow