ڈپریشن کی وجہ سے نومولود بیٹی کو مارنا چاہتی تھی، ثروت گیلانی کا انکشاف
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی وجہ سے نومولود بیٹی کو مارنا چاہتی تھیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ ثروت گیلانی نے شرکت کی اور اس دوران تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے ڈپریشن سے متعلق […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی وجہ سے نومولود بیٹی کو مارنا چاہتی تھیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ ثروت گیلانی نے شرکت کی اور اس دوران تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے ڈپریشن سے متعلق اظہار خیال کیا۔
ثروت گیلانی نے بتایا کہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کیا ہوتا ہے مجھے اس وقت سمجھ آیا جب نومولود بیٹی کو چار دن بعد ملی، جب وہ دودھ پینے کے لیے جدوجہد کررہی تھی اور میں سرجری کی وجہ سے ڈپریشن میں تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اس وقت خیال آیا کہ میں اسے گرادیتی ہوں، اگر اس کو گرادوں گی تمام ٹینشن ختم ہوجائے گی، جب کمرے میں گئی تو زاروقطار رو رہی تھی، شوہر فہد مرزا سے کہا کہ میں اسے مارنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ فہد نے کہا کہ یہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن ہے ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا ہے۔
ثروت گیلانی نے کہا کہ کوئی بھی خاتون جب پہلی بار حاملہ ہوتی ہے تو اسے حمل کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں ہوتی، وہ حمل سے متعلق کتابیں پڑھ کر اور سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھ کر معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہر خاتون کے لیے پہلا حمل بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس دوران، وہ نفسیاتی طور پر کئی چیزوں کا سامنا کررہی ہوتی ہے، ایسے میں شوہر اور سسرال والوں کی سپورٹ بہت اہم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب حاملہ خاتون کو اپنے شوہر اور فیملی کی سپورٹ ملتی ہے تو اس سے اس کی ذہنی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا کے ہاں گزشتہ سال دسمبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، ان کے دو بیٹے 8 سالہ روہان اور 6 سالہ آریز ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟