’ڈان 3‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

ممبئی: ڈان فرنچائز کی تیسری پیشکش میں مرکزی کردار کیلیے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی جگہ معروف اداکار رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے پر فرنچائز کے زیادہ تر مداح نالاں ہیں کیونکہ پچھلی […]

 0  2

ممبئی: ڈان فرنچائز کی تیسری پیشکش میں مرکزی کردار کیلیے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی جگہ معروف اداکار رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان 3 میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے پر فرنچائز کے زیادہ تر مداح نالاں ہیں کیونکہ پچھلی دو فلموں میں سُپر اسٹار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ڈائریکٹر فرحان اختر نے حالیہ انٹرویو میں رنویر سنگھ کو مرکزی کردار دینے کی وجہ بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ جس طرح کا اسکرپٹ ہم لکھ رہے تھے، میں اس کے ساتھ یہی کرنا چاہتا تھا۔

فرحان اختر نے کہا کہ رنویر سنگھ کی صلاحیت کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا، زیادہ تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا بس اتنا کہتا ہوں کہ ہمیں اگلی نسل کے اداکار کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رنویر سنگھ بہت شرارتی اور ہر وقت پُرجوش رہتے ہیں جس کی ضرورت بھی ہے، ڈان کا کردار ان سے مختلف پرفارمنس کی توقع کرتا ہے۔

ڈائریکٹر نے کہا کہ اس کردار کے اندر ایک خاص چیز ہے جس کی ضرورت ہے، رنویر سنگھ کیلیے یہ کردار ایک اچھا چیلنج ہوگا اور انہیں آپ ایک مختلف انداز میں دیکھیں گے۔

فرحان اختر نے شاہ رخ خان کو کاسٹ نہ کرنے کے بارے میں بتایا کہ کچھ خیالات تھے جن کا ہم نے تبادلہ کیا اور کچھ چیزیں بھی لکھیں لیکن کسی نہ کسی طرح وہ کسی ایسی چیز سے پُرجوش تھے جو میں نے محسوس نہیں کی یا پھر میں واقعی کسی ایسی چیز سے پُرجوش تھا جو انہوں نے محسوس نہیں کی۔

یاد رہے کہ ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ساتھ ہیروئن کا کردار کیارا ایڈوانی ادا کریں گی۔ فلم 2025 میں سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow