چیمپئنز ٹرافی اور بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ میرا ہدف ہے، محمد رضوان
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کپتانی کی […]
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی اور بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کو اپنا ہدف قرار دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کپتانی کی کبھی خواہش نہیں کی، اب ذمے داری ملی ہے تو توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ چیمپئنز ٹرافی اور بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ میرا ہدف ہیں۔
محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا جا کر اچھی کرکٹ کھیلنی ہے اور میدان میں لڑنا ہے۔ میرا مقصد یہ بھی ہوگا کہ اپنی قیادت میں ٹیم کے لیے اگلا کپتان تیار کروں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کریں گے۔
اپنی تقرری پر محمد رضوان نے کہا تھا کہ ہماری ترجیح نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا۔ ٹیم کا کمبی نیشن اس وقت بالکل درست ہے اور وہ پاکستان ٹیم کے مستقبل کو دیکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا نے کہا کہ جتنی زیادہ مشاورت اور بحث ہو گی اتنے اچھے کھلاڑی ٹیم میں آئیں گے۔ کوئی چیز پاکستان ٹیم کیلئے بہتر ہورہی ہے تو اس پر سب کو اسٹینڈ لینا چاہیے میرا ایک گروپ ہے اور وہ پاکستان ٹیم کا گروپ ہے۔
محمد رضوان نے یہ بھی کہا تھا کہ میری نظر میں ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی کپتان ہیں میں خود بطور کپتان بادشاہ سمجھوں تو سب کچھ خراب ہوگا ہمیں صرف یہی میسج کیا جا رہا ہے کہ آپ لڑ کر کھیلو۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟