چاول کھانے کے بعد یہ پھل ہرگز نہ کھائیں

کھانا کھانے کے بعد بہت سے لوگوں کی خواہش یا کوشش ہوتی ہے کہ کوئی پھل کھا لیا جائے بظاہر تو یہ عمل بے ضرر سا دکھائی دیتا ہے کیونکہ پھل صحت کیلئے مفید ہوتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق پیٹ بھر کھانے کے بعد پھل کھانے کا اتنخاب […]

 0  5
چاول کھانے کے بعد یہ پھل ہرگز نہ کھائیں

کھانا کھانے کے بعد بہت سے لوگوں کی خواہش یا کوشش ہوتی ہے کہ کوئی پھل کھا لیا جائے بظاہر تو یہ عمل بے ضرر سا دکھائی دیتا ہے کیونکہ پھل صحت کیلئے مفید ہوتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق پیٹ بھر کھانے کے بعد پھل کھانے کا اتنخاب بھی کافی منفی عمل ہے کیونکہ پھل کھانے کا بھی ایک صحیح اور مناسب وقت ہوتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ چاول کھانے کے بعد کبھی بھی تربوز نہیں کھانا چاہیے اس سے قوی امکان ہے کہ فوڈ پوائزنگ ہوسکتی ہے۔

نے کہا کہ تربوز کو رات کو سونے سے پہلے بھی نہیں کھانا چاہیے ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ جب تک سورج کی روشنی ہوتی ہے تب تک انسان کا میٹا بولزم سسٹم تیز کام کرتا ہے اور مغرب کے بعد یہ نظام سست ہوجاتا ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ جب تک روشنی ہے تب تک پھل کھاؤ۔

یاد رکھیں !! پھلوں کو ہمیشہ خالی پیٹ کھانا چاہیے ورنہ کھانے کے بعد پھل کھانا آپ کے نظام ہاضمہ کو متاثر کرے گا جس سے دیگر امراض کو پنپنے کا موقع ملتا ہے۔

کھانے کے فوراً بعد پھلوں کا استعمال معدے میں تناؤ کی صورتحال پیدا کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں خوراک کو معدے اور آنتوں سے گزرتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو خرابی صحت کی وجہ بنتا ہے۔

لہٰذا ہمیشہ کھانا کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد پھل کھائیں یا پھر بہتر یہ ہے کہ پھلوں کو خالی پیٹ کھائیں اور کھانے کے اوقات میں نہ کھائیں۔

اس کے علاوہ ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد چائے پینا بھی معدے کے لیے نقصان دہ ہے۔ چائے میں موجود کیفین ہاضمے کو متاثر کرتی ہے۔

اسی طرح کھانے کے فوراً بعد نہانا یا فوراً بعد سو جانا بھی نظام انہضام کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے آنتوں میں انفیکشن ہو سکتا ہے جو دیگر کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow