پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک جبکہ دوسرا 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائیگا۔ پی سی بی کے مطابق […]

 0  1
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک جبکہ دوسرا 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائیگا۔

پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان شاہینز کیخلاف راولپنڈی میں سہ روزہ میچ کھیلے گی جبکہ 19 سال میں ویسٹ انڈیز کا یہ پہلا ٹیسٹ ٹور ہے۔

اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025 کے لیے کراچی کنگز کے پک آرڈر (انتخاب کی باری کی ترتیب) کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 ڈرافٹ کے لیے پک آرڈر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی کنگز کو پلاٹینم راونڈز میں بالتریب دوسری، پانچویں، اور چوتھی باری ملے گی۔

ڈائمنڈ راؤنڈ میں کراچی کنگز کی پہلی، چوتھی، اور پانچویں باری ہوگی۔

گولڈ راؤنڈ میں چھٹی، تیسری اور دوسری جبکہ سلور میں دوسری، تیسری، چھٹی، چوتھی، اور تیسری باری کراچی کنگز کی ہوگی۔

انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کرکٹ سے باہر

ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز کی باری چھٹی اور پہلی ہوگی۔ سپلیمنٹری راؤنڈ میں چھٹی، پانچویں، پہلی، اور پانچویں باری ہوگی۔

ایچ بی ایل پی ایل ڈرافٹ 2025 گوادر 11 جنوری کو منعقد ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow