پی ایس ایل 9 کوالیفائر، پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا
پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔ پشاور زلمی میں […]
پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔
پشاور زلمی میں پال والٹر اور سلمان ارشاد کی واپسی ہوئی ہے۔
ملتان سلطانز نے طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔
کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔
واضح رہے کہ گروپ مرحلے ملتان سلطانز نے 7 اور پشاور زلمی نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟