پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 5 ایتھلیٹس کا سفر تمام، آخری امید کون ہیں؟
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 7 میں سے 5 ایتھلیٹ کا سفر تمام ہوگیا اب صرف دو ایتھلیٹ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہیں۔ پیرس اولمپکس پاکستان ایتھلیٹ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شوٹرز اور سوئمرز کے ساتھ پاکستانی اسپرنٹر بھی پیرس اولمپکس کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئے۔ فائقہ ریاض سو […]
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 7 میں سے 5 ایتھلیٹ کا سفر تمام ہوگیا اب صرف دو ایتھلیٹ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہیں۔
پیرس اولمپکس پاکستان ایتھلیٹ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، شوٹرز اور سوئمرز کے ساتھ پاکستانی اسپرنٹر بھی پیرس اولمپکس کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئے۔
فائقہ ریاض سو میٹر دوڑ کی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں، کشمالہ طلعت پچیس میٹر ریپڈ پسٹل میں بھی ناکام ہوگئیں۔
سوئمر احمد درانی نے دو سو میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں آخری نمبر پر رہے، جہاں آرا نبی کا بھی سفر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا تھا۔
اب صرف ارشد ندیم اور شوٹر غلام بشیر میڈل کی سب سے بڑی امید ہے، ارشد ندیم 6 اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے میڈل ٹیبل پر چین اور امریکا کا راج ہے، چین 12 گولڈ اور 7 سلور اور 7 برانز میڈل کے ساتھ سرفہرست ہے۔
امریکا 9 طلائی اور 39 مجموعی میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، پیرس اولمپکس کے مقابلے اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟