پیرس اولمپکس میں حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی خاتون کون ہیں؟
حال ہی میں اختتام پذیر ہونیوالے پیرس اولمپکس میں سیفان حسن نامی خاتون نے پہلے میراتھن جیت کر تاریخ رقم کی پھر حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ حجاب کو سپورٹ کرنے والی ایتھلیٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے میراتھن مقابلے میں نیدرلینڈز کی سیفان حسن نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ […]
حال ہی میں اختتام پذیر ہونیوالے پیرس اولمپکس میں سیفان حسن نامی خاتون نے پہلے میراتھن جیت کر تاریخ رقم کی پھر حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
حجاب کو سپورٹ کرنے والی ایتھلیٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے میراتھن مقابلے میں نیدرلینڈز کی سیفان حسن نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انھیں نے اس سے قبل ایک ہزار اور 5 ہزار میٹر کی لمبی ریس کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
میڈل حاصل کرتے ہوئے سیفان حسن حجاب پہن کر پوڈیم پر پہنچی اور گولڈ میڈل حاصل کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے ان کے اس اقدام کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے انھیں اس اقدام پر ایک بہادر اور عظیم خاتون قرار دیا، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہ لمبی ریس کے تینوں فارمیٹ میں تمغے جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بھی بن گئی ہیں۔
فرانس میں مذہبی ملبوسات پہننے پر پابندی کی وجہ سے مسلم خاتون ایتھلیٹ کو مشکلات کا سامنا کر پڑا اور بہت سی مسلم ایتھیلیٹ نے اسی قانون کی وجہ سے اس کھیل میں شرکت بھی نہیں کی۔
پیرس میں منعقد اولمپکس گیمز پر اس طرح کی پابندی کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی، جس کے بعد فرانسیسی حکومت نے اس قانون کو صرف اپنے کھلاڑیوں پر عائد کرنے کی بات کی تھی۔
تاہم نیدرلینڈ کی مسلم خاتون ایتھلیٹ سیفان حسن نے پیرس اولمپکس میں لمبی ریس کے مقابلوں میں حصہ لیا اور دو مقابلے میں کانسی جبکہ میراتھن میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔
بعدازاں سیفان حسن نے فرانس میں خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا اور فرانسیسی حکام کو آئندہ دکھایا۔
خیال رہے کہ سیفان حسن نے دو گھنٹے 22 منٹ اور 55 سیکنڈ کے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ میراتھن مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ایتھوپیا کی آصفہ نے سیفان سے تین سیکنڈ پیچھے رہ کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور کینیا کی ہیلن اوبیری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟