پیرس اولمپکس، میڈل جیتنے کی پاکستانی امیدیں دم توڑنے لگیں
پاکستان کا 7 میں سے چھٹا ایتھلیٹ بھی پیرس اولمپکس سے باہر ہوگیا، 25 میٹر پسٹل شوٹرغلام مصطفیٰ بشیر کوالیفکیشن راؤنڈ میں ناکام ہوئے۔ پیرس اولمپکس 2024 میں میڈل جیتنے کی پاکستانی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں، شوٹنگ مقابلوں میں قومی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر کوالیفائنگ راؤنڈ میں 15 ویں نمبر پر رہے، غلام […]
پاکستان کا 7 میں سے چھٹا ایتھلیٹ بھی پیرس اولمپکس سے باہر ہوگیا، 25 میٹر پسٹل شوٹرغلام مصطفیٰ بشیر کوالیفکیشن راؤنڈ میں ناکام ہوئے۔
پیرس اولمپکس 2024 میں میڈل جیتنے کی پاکستانی امیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں، شوٹنگ مقابلوں میں قومی شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر کوالیفائنگ راؤنڈ میں 15 ویں نمبر پر رہے، غلام مصطفیٰ نے مجموعی طور پر581 پوائنٹس اسکور کیے۔
ٹاپ 6 شوٹرز نے پیسرس اولمپکس کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان کی واحد امید ارشد ندیم منگل کو میدان میں اتریں گے۔
اس سے قبل پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 7 میں سے 5 ایتھلیٹ کا سفر تمام ہوا تھا، ایونٹ میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
شوٹرز اور سوئمرز کے ساتھ پاکستانی اسپرنٹر بھی پیرس اولمپکس 2024 کے پہلے راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔
فائقہ ریاض سو میٹر دوڑ کی ہیٹ میں چھٹے نمبر پر رہیں، کشمالہ طلعت پچیس میٹر ریپڈ پسٹل میں بھی ناکام ہوگئیں، سوئمر احمد درانی 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں آخری نمبر پر رہے، جہاں آرا نبی کا بھی سفر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ اب صرف ارشد ندیم ہی پاکستان کے لیے کوئی اولمپک میڈل جیتنے کی سب سے بڑی امید یں، جیولین تھروور ارشد ندیم 6 اگست کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟