پیاز سے بنی کافی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا
کافی پینے کے شوقین افراد مختلف ذائقوں کافی پینا پسند کرتے ہیں لیکن چین میں ایسی کافی بھی بنائی جاتی ہے جس کے بارے میں آپ نے کبھی شاید ہی سوچا ہو۔ جی ہاں ! ایسی عجیب و غریب کافی جو پیاز سے تیار کی گئی ہو اس کا ذائقہ کیسا ہوگا اور اس پر […]
کافی پینے کے شوقین افراد مختلف ذائقوں کافی پینا پسند کرتے ہیں لیکن چین میں ایسی کافی بھی بنائی جاتی ہے جس کے بارے میں آپ نے کبھی شاید ہی سوچا ہو۔
جی ہاں ! ایسی عجیب و غریب کافی جو پیاز سے تیار کی گئی ہو اس کا ذائقہ کیسا ہوگا اور اس پر عجیب یہ کہ لوگ اسے پسند بھی کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہری پیاز کے ٹکڑوں سے بنی کافی ان دنوں چین میں بہت مقبول ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر اس کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام پر شائع کی گئی ویڈیوز میں ہری پیاز والی کافی کے کپ دکھائے گئے ہیں، یہ ویڈیوز گزشتہ ماہ اس وقت وائرل ہوئی جب متعدد ذرائع ابلاغ نے اس خاص مشروب کو خبروں کی زینت بنایا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اسے اب تک کی کافی کی سب سے حیران کن ترکیبوں میں سے ایک قرار دیا، ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسے تیار کرنے کیلئے سب سے پہلے ایک ہری بھری پیاز کو کاٹ کر اس میں برف، دودھ اور کافی کے ساتھ مکس کیا گیا ہوگا۔
یہ بات حتمی طور پر نہیں کہی جاسکتی کہ اس قسم کی کافی سب سے پہلے کب کیسے اور کہاں بنائی گئی تاہم حالیہ چند ماہ میں چین میں متعدد کافی شاپس نے اس عجیب و غریب کافی کو عوامی سطح پر بیچنا شروع کردیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟