’’پڑھی لکھی مرغی‘‘، حروف کی شناخت کرکے عالمی ریکارڈ بنا لیا، ویڈیو دیکھیں

دنیا میں پڑھے لکھے انسان تو اربوں کی تعداد میں ہیں مگر ہم آپ کو دنیا کی ایسی انوکھی پڑھی لکھی مرغی کے بارے میں بتا رہے ہیں جو حروف کی شناخت کر سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب وغریب مرغی کینیڈا میں جانوروں کے ایک ڈاکٹر ایملی کیرنگٹن کی ہے جس […]

 0  2
’’پڑھی لکھی مرغی‘‘، حروف کی شناخت کرکے عالمی ریکارڈ بنا لیا، ویڈیو دیکھیں

دنیا میں پڑھے لکھے انسان تو اربوں کی تعداد میں ہیں مگر ہم آپ کو دنیا کی ایسی انوکھی پڑھی لکھی مرغی کے بارے میں بتا رہے ہیں جو حروف کی شناخت کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب وغریب مرغی کینیڈا میں جانوروں کے ایک ڈاکٹر ایملی کیرنگٹن کی ہے جس نے مختلف نمبروں، رنگوں اور حروف کی شناخت کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ایملی کیرنگٹن کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچھلے سال انڈوں کی پیداوار کے لیے پانچ مرغیاں خریدی تھیں تاہم بعد ازاں انہوں نے ایک اچھوتے خیال کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ان مرغیوں کو مقناطیسی حروف اور اعداد کی شناخت کرنے کی تربیت دینا شروع کر دی۔

خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ ان مرغیوں کا کام صرف یہ تھا کہ وہ صرف ان ہی نمبروں کو چنیں جن کو میں نے منتخب کیا یا سکھایا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس تربیت میں مرغیوں کو اتنا ٹرینڈ کر دیا کہ اگر میں مختلف حروف کا مکمل گچھا بھی بکھیر دیتی تو وہ صرف اسی حروف کو چنتیں جس کی میں نے انہیں تربیت دی تھی۔

 

ڈٓکٹر ایملی کی خواہش ہے کہ تمام مرغیاں ایک منٹ میں سب سے زیادہ حرف اور ہندسے شناخت کرنے کا عالمی ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کریں تاہم مرغیوں میں سے ایک لیسی نامی کی مرغی فاتح کے طور پر ابھری جو ایک منٹ میں 6 حروف، نمبر اور رنگوں کی صحیح شناخت کرتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow