پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی، جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی۔ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سے مشہور ہونے والے پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔ 20 سالہ عبدو […]

 0  3
پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی، جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی۔

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سے مشہور ہونے والے پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔

20 سالہ عبدو روزک نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پینٹ سوٹ میں ملبوس ہاتھ میں ہیرے کی قیمتی انگوٹھی لیے بیٹھے ہیں، انہوں نے 19 سالہ ’امیرہ‘ نامی امارتی لڑکی سے شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abduroziq Official (@abdu_rozik)

روزوک نے ویڈیو میں بتایا کہ ’ میں 20 برس کا ہوچکا ہوں اور  میں چاہتا ہوں کہ شادی کرکے سیٹل ہوجاؤ، اب وہ وقت آگیا ہے کیونکہ مجھے وہ لڑکی مل گئی ہے جس کی مجھے تلاش تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے اور سمجھ نہیں آرہا کہ میں اس خوشی کا اظہار کس طرح کروں، گلکوکار نے ویڈیو منگنی کی انگوٹھی کی بھی نقب کشائی کی اور مداحوں کو بتایا کہ وہ منگنی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں شادی کی مزید تفصیلات لکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک پیار کرنے والی ملے گی جو میری عزت کرے اور مشکلات میں بھی میرا ساتھ دے گی۔

تاجکستانی گلوکار نے شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شارجہ میں مقیم اماراتی لڑکی امیرہ سے 7 جولائی کو دبئی میں شادی کرنے والے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow