پرینکا چوپڑا کا ایشوریا اور سشمیتا سے متعلق اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایشوریا رائے اور سشمیا سین سے متعلق اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ پرنیکا چوپڑا نے چھوٹی عمر میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا، ایشوریا رائے 1994 میں مس ورلڈ بنین تھیں اور سشمیتا سین نے 1994 […]

 0  3
پرینکا چوپڑا کا ایشوریا اور سشمیتا سے متعلق اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایشوریا رائے اور سشمیا سین سے متعلق اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

پرنیکا چوپڑا نے چھوٹی عمر میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا، ایشوریا رائے 1994 میں مس ورلڈ بنین تھیں اور سشمیتا سین نے 1994 میں مس یونیورس کا خطاب جیتنے والی پہلی انڈین اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں جب ان سے نوجوان اداکارہ سے مقابلہ حسن کی چیمپیئن بننے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارت میں خوبصورتی کے مقابلے بہت محدود ہوتے ہیں، بھارت کی طرف سے جیتنے والوں کی ایک پوری دہائی تھی جو کافی مختلف ہے۔

پرنیکا چوپڑا نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ امریکا میں ان مقابلوں کی ساکھ خراب ہے لیکن مجھے اُس وقت دلچسپی تھی جب بھارت نے حصہ لیا تھا، ہماری پوری فیملی یہ مقابلے دیکھتی تھی اور بہر مزا آتا تھا۔

بالی وڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے 1993 یا 1994 میں مس ورلڈ اور مس یونیورس (ایشوریا رائے اور سشمیتا سین) دونوں انڈیا سے تھیں اور میں نے ان کی کامیابی کی خبروں کے اخباری تراشے محفوظ رکھے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اخباری تراشے محفوظ رکھنے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ میں ان جیسی بننا چاہتی ہوں بلکہ خوشی تھی کہ میں نے ان کو عالمی سطح پر دیکھا تھا۔

پرینکا چوپڑا نے 2000 میں پہلی بار مس ورلڈ کا مقابلہ حسن جیتا تھا جب ان کی عمر صرف 18 سال تھی۔ اداکارہکے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے ان کی اجازت کے بغیر مقابلے کیلیے تصاویر بھیج دی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow