پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ہوم سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ بلےباز وکٹ کیپر اعظم خان انجری کا شکار ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلے باز کو 10روز کےلیے […]

 0  2
پاکستان کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ہوم سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

بلےباز وکٹ کیپر اعظم خان انجری کا شکار ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلے باز کو 10روز کےلیے آرام کریں گے۔ اعظم خان کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعظم خان پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں بحالی عمل سے گزریں گے۔ انہیں ٹریننگ سیشن کے دوران  انجری ہوئی تھی اور وہ اب بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

اعظم خان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے اور رپورٹس کی بنیاد پر انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow