پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے بالآخر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، 15 رکنی اسکواڈ میں صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان شامل ہیں۔ جارح مزاج بیٹر اعظم […]

 0  4
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے بالآخر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، 15 رکنی اسکواڈ میں صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان شامل ہیں۔

جارح مزاج بیٹر اعظم خان، افتخار احمد، آل راؤنڈر عماد وسیم، شاداب خان، ابرار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد عامر، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ، نیٹ میں بولنگ کررہے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ساتھ ٹریولنگ ریزرو نہیں رکھے گئے ہیں، یہ بہت ہی ہنرمند اور متوازن اسکواڈ ہے۔

  واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز  دو جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، گروپ اے میں شامل قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں 11 جون کو مدمقابل آئیں گی، 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow