پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی
پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ […]
پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 81 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 330 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 43.1 اوورز میں 248 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہینرک کلاسن کی 97 رنز کی اننگز میں جنوبی افریقا کو شکست سے نہ بچاسکی، اوپنر ٹونی ڈی زوزوی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ ملر 29 رنز پر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے۔
کپتان ٹیمبا باوما 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، رسی وین ڈر ڈوسن 23 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، ایڈن مارکرم کو 21 رنز پر ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے تین اور ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان محمد رضوان نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابر اعظم 73 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نائب کپتان سلمان علی آغا 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اوپنر صائم ایوب 25 اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
نوجوان بیٹر کامران غلام نے برق رفتار اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے، عرفان نیازی 15 رنز بنا کر جینسن کا نشانہ بنے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ماپھکا نے چار اور مارکو جینسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسرے ون ڈے کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان ٹیم نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
ٹاس کے موقعے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیتنے کی خوشی ہے، گراونڈ میں کنڈیشن کے مطابق کھیلتے ہیں، کوشش کریں گے 280 سے زائد رنز کا ہدف دیں۔
قومی ٹیم اگر آج دوسرا ون ڈے میچ جیت جاتی ہے تو مسلسل تیسری بار ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے گی۔
پاکستانی ٹیم اس سے قبل ون ڈے میں آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟