پاپوانیوگنی کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوانیوگنی نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دیدیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی نوآموز ٹیم پاپوانیوگنی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سامنے بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں ناکام رہی، پاپوانیوگنی نے 8 وکٹوں کے […]

 0  5
پاپوانیوگنی کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوانیوگنی نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 137 رنز کا ہدف دیدیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی نوآموز ٹیم پاپوانیوگنی پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سامنے بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں ناکام رہی، پاپوانیوگنی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

سیسی باؤ 43 گیندوں پر 50 رنز بناکر نمایاں رہے، چیڈسوپر نے 27 جبکہ کپتان اسد والا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزاری جوزف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور گوڈا کیش موتی 1، 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاپوانیوگنی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاویل کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں تھوڑی مختلف لگ رہی ہے۔

ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلی جائے۔ ہمارے تمام کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

کپتان پاپوانیوگنی پی این جی اسدوالا نے کہا کہ پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے، ہمیں یہاں 2 ہفتے سے زائد وقت ہوچکا ہے، ہماری ٹیم نے یہاں وارم اپ میچ بھی کھیلے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow