ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے بڑے بڑے نام کاغذی شیر ثابت

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے بڑے بڑے نام کاغذی شیر ثابت ہوئے ہیں۔ میچز میں جن کھلاڑیوں پر تکیہ تھا، وہی بلے باز دغا دے گئے، اور جب جب ضرورت پڑی تب تب وکٹ گنوا گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمد کی […]

 0  6
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے بڑے بڑے نام کاغذی شیر ثابت

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے بڑے بڑے نام کاغذی شیر ثابت ہوئے ہیں۔

میچز میں جن کھلاڑیوں پر تکیہ تھا، وہی بلے باز دغا دے گئے، اور جب جب ضرورت پڑی تب تب وکٹ گنوا گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، صائم ایوب اور افتخار احمد کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، ان میں سے کوئی بلے باز ٹورنامنٹ میں کُل 50 رنز بھی نہ بنا سکا۔

فخر زمان پورے ایونٹ میں غلط شاٹس کھیل کر وکٹ گنواتے رہے، 4 میچوں میں 8 کی اوسط سے انھوں نے صرف 33 رنز ہی بنائے، عثمان خان نے 4 اننگز کھیلیں، اور ساڑھے 6 کی ایوریج سے صرف 20 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی، سری لنکا نے بھی اپنا میچ جیت لیا

شاداب خان سے بولنگ میں تو ویسے ہی کچھ نہ ہوا، بلے سے بھی صرف ایک میچ میں پرفارم کیا، 3 اننگز کھیل کر 44 رن بنا سکے، افتخار اور صائم نے دو دومیچ کھیلے، دونوں نے صرف تئیس 23 رن ہی بنائے۔

ایونٹ میں بولرز تو خوب چلے، لیکن بلے بازوں نے پاکستان کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں تمام کر دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow