ٹماٹر کو کاٹنے پر کیا عجیب و غریب چیز برآمد ہوئی؟

ایک گاہک کو اس وقت سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑا جب اس نے ٹماٹر کو کاٹنے کے بعد اس میں کیڑوں سے ملتی جلتی چیز کی بھرمار دیکھی۔ تاہم، قریب سے معائنہ کرنے پر صارف نے محسوس کیا کہ سب کچھ ایسا نہیں تھا جیسا کہ وہ سمجھ رہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم […]

 0  2
ٹماٹر کو کاٹنے پر کیا عجیب و غریب چیز برآمد ہوئی؟

ایک گاہک کو اس وقت سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑا جب اس نے ٹماٹر کو کاٹنے کے بعد اس میں کیڑوں سے ملتی جلتی چیز کی بھرمار دیکھی۔

تاہم، قریب سے معائنہ کرنے پر صارف نے محسوس کیا کہ سب کچھ ایسا نہیں تھا جیسا کہ وہ سمجھ رہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈاٹ پر مذکورہ شخص نے انکشاف کیا کہ انھوں نے دیکھا کہ یہ کیڑے ہل نہیں رہے ہیں تو انھیں معلوم ہوا کہ یہ ٹماٹر میں عجیب و غریب قسم کا اضافہ ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حیران کن نظر آنے والے ٹماٹر کے اندر کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی، جس میں بیجوں سے کچھ ناخوشگوار سفید چیزیں نکل رہی تھیں تاہم یہ پھوٹنے والی ننھی کونپلیں تھیں۔

صاررف نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اس ٹماٹر کو کاٹا اور سوچا کہ یہ کیڑے سے بھرا ہوا ہے لیکن یہ اصل میں اس کے اندر پھوٹنے والی کونپلیں تھیں!

انھوں نے بتایا کہ جب تک مجھے یہ احساس نہیں ہوا کہ ’کیڑے‘ حرکت نہیں کر رہے تب تک میں بہت پریشان تھا، عجیب بات ہے میں نے 68 سال میں ایسا ٹماٹر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

I cut into this tomato and thought it was full of worms. But it’s actually sprouts!
byu/bggardner11 inWeird

ان کی اس پوسٹ پر لوگوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ جانتے ہیں، اگر آپ ان سب کو لگاتے ہیں اور ہر ایک کو ایک ڈالر میں بیچ دیتے ہیں تو آپ کروڑ پتی بن سکتے ہیں؟

ایک اور شخص نے اتفاق کیا کہ میں نے پڑھا ہے کہ آپ کو صرف ایک آنگن اور دس لاکھ ٹماٹروں کی ضرورت ہے اور آپ کی زندگی بن جائے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow