ٹرین سے لٹک کر ڈانس کرتا نوجوان پلر سے ٹکرا گیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے
بھارت میں ٹرین سے لٹک کر ڈانس کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میں چنئی میں چلتی ٹرین سے ڈانس کرتے اور لٹکتا ہوا نوجوان پلر سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا، واقعے کی ویڈیو نوجوان کے دوستوں نے بنائی جو […]
بھارت میں ٹرین سے لٹک کر ڈانس کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میں چنئی میں چلتی ٹرین سے ڈانس کرتے اور لٹکتا ہوا نوجوان پلر سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا، واقعے کی ویڈیو نوجوان کے دوستوں نے بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مادھاورم علاقے کا رہائشی 16 سالہ ابیلاش پرائیویٹ کالج میں ہوٹل مینجمنٹ کے پہلے سال کا طالب علم ہے اور وہ باقاعدگی سے الیکٹرک ٹرین میں سفر کرکے کالج جاتا ہے۔
تاہم 9 اکتوبر کو دوستوں کے ساتھ سفر کے دوران ابیلاش خطرناک طریقے سے ٹرین کے فٹ بورڈ پر سوار تھا۔
!!ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں
تقریباً 12 بجکر 20 منٹ جب ٹرین رویا پورم اور واشرمان کے درمیان سے گزر رہی تھی ابیلاش نے پلروں کو چکمہ دینے کا اسٹنٹ دکھانا اور ڈانس کرنا شروع کردیا۔
جیسے ہی ٹرین نے رفتار پکڑی تو ابیلاش کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ اب کیا ہونے جارہا ہے اور اچانک ہی وہ پلر سے ٹکرا کر نیچے گر گیا۔
نوجوان کو فوری طور پر سٹینلے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے، پولیس نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟