ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر جرمانہ کردیا
بھارت میں ٹریفک پولیس حیران کن طور پر بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے پر جرمانہ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار ڈرائیور بہادر سنگھ پریہار نے دوبارہ جرمانے سے بچنے کے لیے گاڑی چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا شروع کردیا۔ جھانسی سے تعلق رکھنے والے پریہار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک ہزار روپے جرمانہ […]
بھارت میں ٹریفک پولیس حیران کن طور پر بغیر ہیلمٹ کے گاڑی چلانے پر جرمانہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کار ڈرائیور بہادر سنگھ پریہار نے دوبارہ جرمانے سے بچنے کے لیے گاڑی چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا شروع کردیا۔
جھانسی سے تعلق رکھنے والے پریہار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر ایک ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔
حیرت انگیز طور پر ٹریفک چالان میں موٹر سائیکل کی تصویر دکھائی گئی جبکہ گاڑی کی کیٹیگری موٹر کار کے طور پر لکھی گئی۔
پریہار جھانسی میں ٹرکوں کی یونین کے صدر ہیں، انہوں نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تو انہیں انتخابات کے اختتام تک انتظار کرنے کو کہا گیا۔
بعدازاں انہوں نے اپنی آڈی کار چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننے کا فیصلہ کیا تاکہ دوسرے چالان سے بچاجاسکے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہو جاتا میں ہیلمٹ پہنتا رہوں گا ورنہ مجھے ایک اور چالان ہو سکتا ہے۔
دریں اثنا ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے کہا کہ چالان کا بھیجا جانا غلطی ہے کیونکہ چالان میں تصویر ایک ایسے شخص کی ہے جو بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلا رہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟