ویڈیو: خاتون کے ہاں دانتوں کے ساتھ بچی کی پیدائش
خاتون کے ہاں 32 دانتوں کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی ویڈیو والدہ نے شیئر کردی۔ بچوں کی پیدائش بغیر دانت کے ہوتی ہے اور جب وہ بڑے ہوتے ہیں تو ان کے دودھ کے دانت بننا شروع ہوجاتے ہیں اور اوسطاً کسی بھی شخص کے 32 مستقل دانت ہوتے ہیں۔ تاہم […]
خاتون کے ہاں 32 دانتوں کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی ویڈیو والدہ نے شیئر کردی۔
بچوں کی پیدائش بغیر دانت کے ہوتی ہے اور جب وہ بڑے ہوتے ہیں تو ان کے دودھ کے دانت بننا شروع ہوجاتے ہیں اور اوسطاً کسی بھی شخص کے 32 مستقل دانت ہوتے ہیں۔
تاہم انٹرنیٹ پر ایک واقعہ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کے 32 دانت ہیں۔
یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب خاتون نے ایک نایاب بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنی بیٹی کی 32 دانتوں والی ویڈیو شیئر کی۔
خاتون نے بتایا کہ بیٹی نایاب بیماری میں مبتلا تھی جب اس کی 32 دانتوں کے ساتھ پیدائش ہوئی اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ بیٹی اسی کے ساتھ بڑی ہوئی جب اس کے دانتوں کا مکمل سیٹ تھا اور اس حالت کو عام طور پر نیتل نیتھ کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ دانتوں کے ساتھ بچے کی پیدائش ان کے لیے زیادہ نقصان دہ نہیں لیکن والدہ کے لیے پریشانی کا باعث ہے کیونکہ دانت ٹوٹ جانے کی صورت میں بچہ نگل بھی سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ بچی اب ٹھیک ہوگی۔‘ دوسرے صارف نے پوچھا کہ بچے کی پرورش کے دوران آپ کو کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا؟
آپ کا ردعمل کیا ہے؟