ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستانی خواتین ٹیم کیخلاف 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، بھارت کی طرف سے شیفالی ورما […]

 0  1
ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستانی خواتین ٹیم کیخلاف 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، بھارت کی طرف سے شیفالی ورما 32 اور جمیما روڈریگز 23 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

گرین شرٹس کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عمیمہ سہیل اور سعدیہ اقبال نے 1،1 بھارتی ویمنز بیٹر کو پویلین بھیجا۔

اس سے قبل نویں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی خواتین کرکٹ ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

پاکستان کو پہلا نقصان ایک رنز پر ہی اٹھانا پڑا جب گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے رینوکا سنگھ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئیں، اس طرح پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

قومی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی طرف سے ندار ڈار نے 28 اور منیبہ علی نے17 رنز اسکور کیے۔

خیال رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کوشکست دی تھی، اب پاکستان ویمنز کا اگلا مقابلہ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow