ویمنز ون ڈے سیریز، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کی مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں  کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ […]

 0  4
ویمنز ون ڈے سیریز، پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کی مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں  کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز منیبہ علی اور سدرہ امین نے کیا، تاہم منیبہ علی صرف 2 رنز کی مہمان ثابت ہوئیں۔ انہیں چینلی ہنری نے بولڈ کیا۔ اس وقت کریز پر سدرہ امین 7 اور بسمہ معروف 4 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیانا بیگ اور ناشرہ سندھو کی جگہ صدف شمس اور ام ہانی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو با آسانی 113 رنز سے شکست دے دی تھی۔

مہمان ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پہلے ناقابل شکست 140 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور پھر تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اس آل راؤنڈ کارکردگی پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مذکورہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ اس وقت آئی سی سی چیمپئن شپ میں پاکستان کی 16 پوائنٹ کیساتھ پانچویں پوزیشن ہے اور گرین شرٹس کو ورلڈ کپ 2025 میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے زیادہ میچز جیتنے کی ضرورت ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow