وقار یونس نے پی ایس ایل سے متعلق اہم تجویز دے دی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر و کوچ وقار یونس نے پی ایس ایل سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اہم تجویز دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس […]

 0  4
وقار یونس نے پی ایس ایل سے متعلق اہم تجویز دے دی

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر و کوچ وقار یونس نے پی ایس ایل سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اہم تجویز دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں، 2025 میں یہ ٹورنامنٹ کم از کم 8 ٹیموں کا حقدار ہے۔

وقار یونس نے لکھا کہ گزشتہ برس خواتین کے تین میچز کروائے گئے اس سال کیا ہوا؟

وقار یونس

سابق فاسٹ بولر نے چیئرمین پی سی بی کو اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ لانے کی تجویز بھی دی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جن میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow